Friday, April 26, 2024

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کوئی پیسہ خوردبرد نہیں ہوا، خرم دستگیر خان

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کوئی پیسہ خوردبرد نہیں ہوا، خرم دستگیر خان
November 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنما خرم دستگیر خان نے کہا حکومت کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کوئی پیسہ خوردبرد نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیرخان کا کہنا تھا عمران خان سابق حکومت کے 30 ہزار ارب کے قرضوں کی گردان کرتے نہیں تھکتے تھے۔ عمران خان جھوٹ پر قوم سےمعافی مانگیں۔ خرم دستگیر بولے نا اہل حکومت نے عوام کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا دیا۔ لاکھوں پاکستانی احتجاج کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ایک سال میں 10 ہزار 335 ارب کا قرضہ لیا۔ اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔ پارلیمنٹ کی جو بے توقیری آج ہوئی کبھی نہیں دیکھی۔ اگر آپ پارلیمنٹ کے دروازے بند کریں گے تو عوام سڑکوں پر آئیں گے۔ اپوزیشن اس معاملے پر متحد ہے اور ہم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ تیرہ تیرہ شقیں ایک ساتھ پاس کی گئیں۔ ہم نے پہلے بھی تنبیہہ کی تھی، آج پھر کررہے ہیں کہ ایوان کی توقیر کریں۔ محمد زبیر بولے حکومت نے معیشت کا گلا گھونٹ دیا۔ نان کی قیمت دس روپے سے اٹھارہ روپے کر دی گئی۔ کہا جاتا ہے پہلے سال کا مقابلہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی نسبت اچھا ہے۔