Wednesday, April 24, 2024

انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو مل گئی !!! نوازشریف کی پرویز رشید اور قانونی ماہرین سے مشاورت

انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو مل گئی !!! نوازشریف کی پرویز رشید اور قانونی ماہرین سے مشاورت
July 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز)عام انتخابات 2013ءمیں تحریک انصاف کی جانب سے لگائے جانے والے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر قائم انکوائری کمیشن کی سفارشات پرمبنی رپورٹ وزیراعظم کو مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پرویز رشید اور قانونی ماہرین نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور رپورٹ پر مشاورت کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غوروخوض کیا۔ قانونی ماہرین نے اس موقع پر رپورٹ کے مندرجات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ رپورٹ کو منظرعام پر لایا جائے۔