Friday, March 29, 2024

انکوائری کمیشن رپورٹ نے سیاست میں ہلچل مچا دی !!! وزیراعظم آج شام 7بجے قوم سے خطاب کرینگے

انکوائری کمیشن رپورٹ نے سیاست میں ہلچل مچا دی !!! وزیراعظم آج شام 7بجے قوم سے خطاب کرینگے
July 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خبروں پر بننے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ رپورٹ پر بریفنگ اور تفصیلی مشاورت کے بعد آج ہی اسے منظر عام پر لانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ آج شام تک وزارت قانون کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی تاہم وزراءنے اس سے حوالے سے مختلف تجاویز بھی دیں جن پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم رپورٹ کے حوالے سے آج شام خطاب کر کے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ سرکاری ٹی وی کی گاڑیاں سامان لے کر لے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئیں جہاں تقریر کا متن تیار کیا جا رہا ہے۔