Friday, April 26, 2024

انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17دسمبر تک وصول کئے جائینگے

انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17دسمبر تک وصول کئے جائینگے
December 15, 2018
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے ۔ ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشوار جمع کرانے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے جاتے رہے تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم جنرل کلازز ایکٹ کے تحت اگر آخری تاریخ میں تعطیل ہو تو اس میں خود بخود ورکنگ ڈے تک کی توسیع ہو جاتی ہے جس کے تحت 17 دسمبر گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ  دفتری اوقات کار میں 17 دسمبر کو ٹیکس دفاتر یہ گوشوارے وصول کریں گے جبکہ آن لائن گوشوارے 17 دسمبر کی رات 12 بجے تک وصول کئے جائیں گے۔