Sunday, September 8, 2024

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15روز کی توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15روز کی توسیع
December 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)ایف بی آر نے انکم تیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ۔ ٹیکس دہندگان کی سہولیت کیلئے 15دسمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ ایف بی آر نے تاریخ کی توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے  کی تاریخ میں  15دسمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ قبل ازیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے  ایف بی آر کی جانب سے 30 نومبر  تک کی تاریخ دی گئی تھی  جب کہ حکومت کی جانب سے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا  مگر آخری تاریخ گزرنے کے بعد ایف بی آر نے عوام کی سہولت کیلئے  15دن کی توسیع کر دی ۔ حکومت کی جانب سے گوشوارے دیر سے جمع کرانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا ،تنخواہ دار طبقہ اس سے مستثنیٰ ہے ۔