Friday, April 26, 2024

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
October 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکیں گے۔ اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔