Sunday, September 8, 2024

انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکارہ نور اور صبا قمر کو نوٹسز جاری

انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکارہ نور اور صبا قمر کو نوٹسز جاری
September 8, 2017

لاہور (92 نیوز) ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکارہ نور اور صبا قمر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹسز کے مطابق اداکارہ صبا قمر بتیس لاکھ جبکہ اداکاہ نور چودہ لاکھ کی نادہندہ ہیں۔ دونوں اداکاراؤں کو سات روز کے اندر واجب

الادا ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں نادہندگان اداکاراؤں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

جس کے بعد دونوں شوبز ستاروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔