Friday, April 26, 2024

انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، چیئرمین ایف بی آر

انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، چیئرمین ایف بی آر
August 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کر رہے ہیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا ٹیکس ادا کرنے والوں کو فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہے جبکہ 120 ارب ڈالرز کی رقم بیورن ملک غیرقانونی طریقے سے رکھی گئی ہے ۔ شبر زیدی نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں کی گئی اور صارفین دکاندار سے رسید ضرور حاصل کریں ۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا سخت پالیسی کے باعث فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ شبر زیدی نے کہا ماضی میں ٹیکسیشن کو نظرانداز کیا گیا لیکن آج لوگوں میں ٹیکس ادا کرنے کا شعور آگیا ہے ۔