Sunday, May 12, 2024

ممتاز فنکار فاروق قیصر اسلام آباد ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک

ممتاز فنکار فاروق قیصر اسلام آباد ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک
May 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشہور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کو اسلام آباد ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں کلیم امام، میاں اسلم، فرحت بابر اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

مرحوم کے بیٹے بیرون ملک ہونے کے باعث نماز جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے، ممتاز فنکار گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

فاروق قیصر کے انتقال پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ فاروق قیصر ایک مصنف ، کالم نگار ، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے۔