Friday, March 29, 2024

انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار 37 سال سندھ پولیس میں ملازمت کے بعد ریٹائر ہو گئے

انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار 37 سال سندھ پولیس میں ملازمت کے بعد ریٹائر ہو گئے
January 1, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ میں پیپلزپارٹی کا لاڈلہ اور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ رائو انوار 37 سال سندھ پولیس میں ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ سندھ کے دبنگ ایس ایس پی رائو انوار کی مشہوری پولیس مقابلوں سے ہوتی ہے۔ رائو انوار پیپلز پارٹی کے لاڈلے ہیں لیکن پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ان کی سروس متنازعہ ہی رہی ہے۔ کبھی عدالت برہم ہوتی ہے تو کبھی مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔ رائو انوار 1982 میں سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی حیثیت سے بھرتی ہوئے۔  رائو انوار کی زندگی تنازعات سے بھری پڑی ہے ، کبھی معطل رہے تو کبھی سیاسی مداخلت کے بعد پوسٹنگ ملی۔ ایسے ہی رائو انوار کے 37 سال گزر گئے لیکن گزشتہ سال جنوری میں نقیب اللہ قتل کیس رائو انوار کی پولیس سروس پر بھاری ثابت ہوا اور رائو انوار کو عدالت کی پیشیاں بھگتنی پڑیں۔