Friday, April 19, 2024

انڑ بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری

انڑ بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری
December 11, 2017

کراچی (92 نیوز) انڑ بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ آج بھی ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
معاشی ماہرین نے روپے کی گرتی قدر کو حکومت کی تجارتی خسارے کو بڑھنے سے روکنے میں نا کامی کو قرار دیا جس کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں اٹھانا پڑے گا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ موجودہ صور تحال کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کا کرنسی مارکیٹ سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا جو معیشت پر بُرا اثر ڈالے گی۔
آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے پچیس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو آٹھ روپے پچیس پیسے پر بند ہوا۔