Friday, March 29, 2024

انڈین پائلٹ کی رہائی غیرمشروط ہے ، شاہ محمود قریشی

انڈین پائلٹ کی رہائی غیرمشروط ہے ، شاہ محمود قریشی
March 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا انڈین پائلٹ کی رہائی غیرمشروط ہے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارتی حکام کو حوالگی پر وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نےکہا پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، بھارتی پائلٹ کو غیر مشروط رہا کیا گیا، ہم نے بھارت کے عوام کو پیغام دیا کہ پاکستان پر امن ملک ہے، مسائل کا باوقار طریقہ مذاکرات ہی ہیں۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور گرفتار پائلٹ سے متعلق پارلیمنٹ نے اپنا کردار ادا کیا۔ الحمدللہ قوم میں اتفاق پیدا ہوا، پوری قوم نے یک زبان ہو کر بھارت کو بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق  گفتگو میں بولے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہم وہ کر سکتے ہیںجو ہمارے بس میں ہے۔ غربت اور جہالت سے آزادی حاصل کرنی ہے تو امن اپنانا ہو گا، جنگ سے پورے خطے کا نقصان ہو گا۔