Friday, May 17, 2024

انڈین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا

انڈین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا
October 31, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) گھر کے شیر دبئی میں ڈھیر ہو گئے۔ بھارتی سورما کھیلنا بھول گئے۔ انڈین ٹیم کو پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز کی نپی تلی باؤلنگ نے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ کوہلی، شرما، راہول سمیت تمام بلے باز ناکام ہو گئے۔ بولٹ نے 3 اور سودھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 111 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ مچل اور کین ولیم سن نے کیویز کی کشتی پار لگائی۔

بھارت کو پاکستان کیخلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے شکست نے بھارت کو مشکلات کا شکار کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر کا شکار ہو گئی۔ اب بھارتی ٹیم نے افغانستان سے امیدیں وابستہ کر لیں۔