Thursday, April 18, 2024

  انڈین ویلز خواتین فائنل،سیمونا ہیلیپ نے میدان مار لیا

   انڈین ویلز خواتین فائنل،سیمونا ہیلیپ نے میدان مار لیا
March 23, 2015
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)انڈین ویلز ٹورنامنٹ میں خواتین کے فائنل مقابلے میں رومانیہ کی ٹینس اسٹار سیمونا ہیلیپ نے جیلینا جینکووِچ کو شکست دے کر بی این پی پیری باس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ خواتین کیٹیگری کا دلچسپ فائنل مقابلہ رومانیہ کی سیمونا ہیلیپ اور سربیا کی جیلینا جینکووِچ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہیلیپ نے مخالف کھلاڑی کو سات پانچ اور چھ چار سے شکست دی۔ کھیل کے پہلے سیٹ میں جیلینا کی سیمونا ہیلیپ پر دو چھ سے برتری رہی۔ لیکن دوسرے اور تیسرے سیٹ میں ہیلیپ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل ہارنے والی جیلینا جینکووِچ نے دوزہزار دس میں انڈین ویلز ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔