Friday, March 29, 2024

انڈین لابی کی ضرورت نہیں، حکمران ملک کو بدنام کر رہے ہیں، عمران

انڈین لابی کی ضرورت نہیں، حکمران ملک کو بدنام کر رہے ہیں، عمران
January 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ ہمیں انڈین لابی کی ضرورت نہیں۔ حکمران خود ملک کو بد نام کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب لیڈر ایسی باتیں کریں گے تو دنیا میں بدنامی ہونی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سعودی عرب اور امریکا جا کر فوج کو بدنام کیا۔ پاکستان نے غیروں کی جنگ کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ امریکا نے اب اسی پر سارا بوجھ ڈال دیا۔
عمران خان نے نواز اور شہباز شریف کو میر جعفر اور میر صادق قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے سعودی حکام سے کہا وہ تو یمن جنگ میں فوج بھیجنا چاہتے ہیں لیکن جنرل راحیل شریف نہیں مانے۔