Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے سی پیک بس سروس پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کردیا،ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے سی پیک  بس سروس پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کردیا،ترجمان دفترخارجہ
November 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک بس سروس پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کر دیاہے ۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے حقیقت کو مسخ نہیں کر سکتے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصواب رائے ہے، بھارت جھوٹا پروپیگنڈا کرکے ریاستی دہشتگردی پر عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیوں  کیخلاف پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ  کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا اور  بھارت سے  2003ء کے فائر بندی سمجھوتہ کی پاسداری کرنے کا مطالبہ  کیا۔ بھاری ڈپٹی ہائی کمشنر پر واضح کیاگیا کہ جارحانہ بھارتی رویے کے باعث  علاقائی امن خطرات سے دوچار ہے۔دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ سے تحقیقاتی کمیشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا ۔