انڈین فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ‘ 4 پاکستانی شہری زخمی
اسلام آباد (92نیوز) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز بھارتی پوسٹس پر بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔