Friday, May 10, 2024

انڈین ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

انڈین ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک
October 6, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) انڈین ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جب کہ  طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست تلنگنا میں  انڈین ائیر فورس کا تربیتی طیارہ معمول کی  پرواز پر تھا  کہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے پائلٹس میں  ایک خاتون پائلٹ بھی تھی ۔

بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق نے اغوا کیا، بھارتی میڈیا

وکراباد پولیس کے مطابق دوپہر 12 بجکر 45 منٹ پر ایک تربیتی طیارہ  جس میں دو پائلٹ سوار تھے حادثے کا شکار ہو گیا ۔  طیارہ بیگم پٹ ائیر پورٹ سے  اڑا اور اوکرا باد  کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ بھارتی طیارے جے ایف تھنڈر سے گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر پولیس کے مطابق کیس رجسٹرڈ کرتے ہوئے لاشیں  پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں ۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار دونوں تربیتی پائلٹ ہلاک ہوگئے ، جن میں سے ایک کی شناخت پرکاش وشال جبکہ خاتون کی امنپریت کورکے نام سے ہوئی ہے ۔ [caption id="attachment_244389" align="alignnone" width="287"]انڈین ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک انڈین ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک[/caption] طیارہ بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔