Saturday, May 18, 2024

انڈیانا ، مسجد میں دھماکے کا منصوبہ بنانیوالا سابق امریکی فوجی مسلمان ہوگیا

انڈیانا ، مسجد میں دھماکے کا منصوبہ بنانیوالا سابق امریکی فوجی مسلمان ہوگیا
March 26, 2019

انڈیانا ( 92 نیوز)  امریکی ریاست انڈیانا   کی مسجد میں دھماکے کا منصوبہ بنانے والا سابق امریکی فوجی خود مسلمان ہوگیا۔

رچرڈ میک میکنی نے اسلام سے نفرت کے باعث امریکی فوج جوائن کی ، فلپائن اورصومالیہ میں سروس کے دوران رچرڈ کےاسلام مخالف جذبات مزید ابھرے۔

واپس آکر رچرڈ نے  انڈیانا  کی مسجد پر حملے کیلئے خود ساختہ بم کی تیاری شروع کردی۔

سابق امریکی فوجی کی بیٹی نے اسے اپنے خیالات پر نظرثانی کیلئے مجبور کیا۔

مسجد سے رجوع کرنے کے بعد رچرڈ میک میکنی نے اسلام قبول کرلیا۔