Wednesday, April 24, 2024

انڈیا کی پانچ ریاستوں میں سیلاب سے 300 افراد ہلاک‘ ہزاروں بے گھر

انڈیا کی پانچ ریاستوں میں سیلاب سے 300 افراد ہلاک‘ ہزاروں بے گھر
August 24, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی پانچ شمالی ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔ تین سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ ساٹھ لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سیلاب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست مدھیہ پردیش اور بہار میں ہوئیں۔ دریائے گنگا اور دوسرے دریاو¿ں میں طغیانی کی صورتحال ہے اور یہ دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مغربی بنگال اور جھاڑکھنڈ میں سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے جبکہ راجستھان اور اتراکھنڈ کی ریاستیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ سیلاب سے ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بجلی، مواصلات اور ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ این ڈی آر ایف کے مطابق بہار، مدھیہ پردیش اور دوسری ریاستوں میں چالیس ہزار سے زائد لوگوں کو بچایا گیا ہے۔