Thursday, April 25, 2024

انڈیا کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے وہ انسانیت کیخلاف جرم ہے : امریکی اداکارہ

انڈیا کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے وہ انسانیت کیخلاف جرم ہے : امریکی اداکارہ
September 22, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) معروف امریکی اداکارہ اریکا ڈیرک سن بھی کشمیر میں بھارتی مظالم پر پھٹ پڑیں۔ کہتی ہیں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کےخلاف جرم ہے‘ دنیا اس کا نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اداکارہ نے کشمیر کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپ کیسا محسوس کرینگے جب کسی کا خاوند کھانے پینے کی اشیاءلینے بازار جائے اور کبھی واپس نہ آئے۔ آپ کو کیسا لگے کہ جب آپ کی بیٹی کو پیلٹ گن کا فائر مار کر ہمیشہ کیلئے اندھا کر دیا جائے۔ وہ گھڑی کتنی قیامت خیز ہوتی ہو گی جب کشمیر میں کسی کی بہن کو بھارتی فوج زیادتی کا نشانہ بنا دیتی ہے۔ آپ خود اس وقت کیسا محسوس کرینگے جب آپ گلیوں میں نکلیں مگر آپ کو گھر واپسی کا یقین نہ ہو۔ انہوں نے کہا اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو مظالم ڈھا رہا ہے اس کا ادراک کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ حالات اس قدر سنگین ہیں کہ جو کشمیری بیرون ملک رہ رہے ہیں وہ اپنے وطن واپس نہیں جا سکتے۔ امریکی اداکارہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز ڈیڑھ سو کے قریب کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہوتے ہیں۔ اریکا ڈیرک سن نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی فوج نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں شدید ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بلکہ بیشمار قتلوں‘ جنسی زیادتیوں اور معصوم شہریوں پر تشدد جیسے قبیح ترین افعال میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اداکارہ اریکا ڈیرک سن نے دو ماہ سے زائد مقبوضہ کشمیر میں قیام کیا اور وہ وہاں بھارتی فوج کے مظالم کی چشم دید گواہ ہیں۔