Thursday, April 25, 2024

انڈیا کا حریت رہنماﺅں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ

انڈیا کا حریت رہنماﺅں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ
September 7, 2016
سرینگر (92نیوز) حریت رہنماوں کے مودی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات سے انکار کے بعد بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کشمیری حریت رہنماوں کے بھارتی وفد سے ملاقات کے انکار پر سیخ پا ہو گئی۔ حریت رہنماوں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حریت رہنماوں کے خلاف پرانے مقدمات بھی کھولے جائیں گے۔ کارروائی کا فیصلہ وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی نریندرمودی سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے جبکہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی حریت رہنماوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے نافذ کرفیو کو 60 روز سے زائد ہو چکے ہیں۔ اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے 80 سے زائد کشمیری شہید ہوئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ اسی بنیاد پر حریت رہنماوں نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں آنے والے چھبیس رکنی وفد سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔