Thursday, March 28, 2024

انڈیا میں انتخابات آتے ہیں تو اسی طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں، نعیم الحق

انڈیا میں انتخابات آتے ہیں تو اسی طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں، نعیم الحق
February 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کا بھارتی منفی پراپیگنڈے کا پاکستانی سیاستدانوں نے بھارت کو کرارا جواب دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں بھارت اسی طرح کے الزامات لگاتا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی انڈیا میں انتخابات آتے ہیں بھارتی ایجنسیاں خود حملہ کراتی ہیں اور الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کشمیر واقعہ کی تحقیقات بھی بھارتی در اندازی کو ثابت کریں گی۔ بھارت آئندہ انتخابات میں مودی کو مدد کرنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں  کہا ہے کہ  پاکستان نے ہمیشہ وادی میں تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے بھارتی حکومت  کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تحقیقات کئے بغیر حملے کو پاکستان سے منسلک نہ کرے۔