Thursday, May 2, 2024

بھارت دوستی میں نوازشریف ملک دشمنی پر اتر آئے

بھارت دوستی میں نوازشریف ملک دشمنی پر اتر آئے
May 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) انڈیا دوستی میں نوازشریف ملک دشمنی پر اتر آئے، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں ،مجھے سمجھائیں انہیں اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جاکر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں ۔ ڈان لیکس کے بعد نوازشریف کاملک دشمنی میں سرل المیڈا کو ایک اور انٹرویو سامنے آگیا ، انٹرویو میں نواز شریف نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں  ، پاکستانی کالعدم تنظیمیں ممبئی حملوں کی ذمہ دار ہیں۔ نوازشریف نے ایک بار پھر بھارت کو پاکستان پر الزامات کا موقع دیتے ہوئے سوال کیا کہ راولپنڈی کی عدالت  میں ممبئی حملوں کے مقدمے کی کارروائی اب تک مکمل کیوں نہیں کی ۔ نواز شریف نے انٹرویو دیتے ہوئے سوال کیا کہ راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت میں ممبئی حملوں سے متعلق مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوئی؟۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نوازشریف کے بیان کو بھارت ی میڈیا نے اپنی فتح قرار دیکر آسمان سر پر اٹھا لیا۔پاکستان میں دفاعی ماہرین اور سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں ۔