Friday, May 3, 2024

انڈیا تحمل سے رہے‘ حد سے تجاوز کرنےوالوں کو پکڑنا جانتے ہیں : ایئرچیف

انڈیا تحمل سے رہے‘ حد سے تجاوز کرنےوالوں کو پکڑنا جانتے ہیں : ایئرچیف
November 24, 2016

کراچی (92نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباﺅ میں آنے والے نہیں۔ بھارتی عزائم سے واقف ہیں۔ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو میں جاری آئیڈیاز 2016ءمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباﺅ میں آنے والے نہیں۔ بھارتی عزائم سے واقف ہیں‘ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں۔ اڑی واقعہ پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلیں تھیں۔

بھارت تحمل سے کام لے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خودکفیل ہونا پڑے گا۔ سپرمشاق اور تھنڈر سے آگے کی طرف ہماری نظریں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز بن رہے ہیں۔ دوست اور مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات مزید بڑھانے ہیں۔ ضرب عضب ایک جنگ ہے جس میں فضائیہ کا حصہ ہے۔ پاک فضائیہ کی تربیت اعلیٰ معیار کی ہے، کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے۔