Monday, September 16, 2024

اوپر زردی نیچے سفیدی؛ جاپانی شیف نے انڈہ ابالنے کا حیران کن طریقہ ڈھونڈ لیا

اوپر زردی نیچے سفیدی؛ جاپانی شیف نے انڈہ ابالنے کا حیران کن طریقہ ڈھونڈ لیا
February 9, 2016
ٹوکیو (ویب ڈیسک) عموماً جب ہم انڈہ توڑتے ہیں تو ہمیشہ زردی والا حصہ سفیدی والے حصے میں گھرا نظر آتا ہے مگر انڈہ ابالنے کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ جواب بھی ایک جیسا ہی ہے کہ زردی کے اوپر سفیدی کی تہہ لپٹی ہوتی ہے مگر جاپان کے ایک شیف نے انڈہ ابالنے کا ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس سے انڈے کی زردی اوپر اور سفیدی اندر ہو گی۔ اس طرح انڈہ ابالنے سے پہلے چاہیں تو اندھیرے میں فلیش لائٹ سے چیک کر کے تسلی کر لیں کہ آیا انڈے کا رنگ سفید ہی ہے۔ اس کے بعد انڈے کے چاروں طرف سفید ٹیپ اس طرح لپیٹ دیں جس طرح کرکٹ کھیلنے کیلئے ٹینس بال پر لپیٹتے ہیں۔ اس کے بعد اسے کسی صاف ستھری جراب میں لپیٹ کر کے جراب کے دونوں سرے پکڑیں اور انڈے کو کئی منٹ تک گھومنے والی پھرکی کی طرح گھمائیں۔ اب اگر اس کا رنگ دیکھیں گے تو سفید نہیں گہرا ہو گا۔ انڈے کو ٹیپ سمیت پانی میں ابال لیں۔ ابالنے کے بعد انڈے سے ٹیپ اتار کر ایک منٹ تک ٹھنڈے برف جیسے پانی میں رکھ دیں۔ اب انڈے کو درمیان سے کاٹیں گے تو اس کی زردی اوپر ہو گی جبکہ سفیدی زردی کی جگہ اندر ہو گی۔ اس سارے عمل کے پیچھے جو سائنس کارفرما ہے وہ یہ کہ انڈے کی زردی کی کثافت زیادہ ہوتی ہے۔ جب انڈہ گھمایا جائے تو زردی مرکز سے دور ہو کر اپنی آخری حد یعنی سفیدی سے پرے اور چھلکے کے پاس چلی جاتی ہے۔ اس طرح ابلے ہوئے انڈے کو کاٹنے سے زردی اوپر اور سفیدی نیچے چلی جاتی ہے۔ ترکیب آزمایئے اور لوگوں کو حیران کیجئے۔