Friday, May 17, 2024

  انڈونیشین بحریہ کا جہاز دو روزہ خیر سگالی دورہ پر کراچی پہنچ گیا

   انڈونیشین بحریہ کا جہاز دو روزہ خیر سگالی دورہ پر کراچی پہنچ گیا
July 2, 2015
کراچی(92نیوز)انڈونیشین بحریہ کا جہاز دو روزہ خیر سگالی اور تربیتی دورے پر کراچی پہنچ گیا انڈونیشین نیوی دورے میں مشترکہ آپریشنز سمیت دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی بندرگاہ آمد پرپاک بحریہ کے سینئر حکام اور پاکستان میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے انڈونیشین جہاز کا استقبال کیا۔۔ انڈونیشین وفد کراچی میں تعینات پاک بحریہ کے اعلی افسران سے ملاقاتیں کرے گا اورپاک بحریہ کی یونٹس کا دورہ کرے گا۔ انڈونیشین بحریہ دورہ پاکستان میں میری ٹائم سیکیورٹی پر مذاکرات ، سمندر اور خشکی پرمشترکہ آپریشنز اور کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں میں بھی حصہ لے گی۔