Sunday, September 8, 2024

انڈونیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، یورپی یونین نے تریگانا ایئر پر پابندی لگا رکھی تھی

انڈونیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، یورپی یونین نے تریگانا ایئر پر پابندی لگا رکھی تھی
August 17, 2015
جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ طیارے کا ملبہ بنٹانگ کے علاقے میں ملا ہے تاہم ابھی تک کسی کے بچنے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ یہ ملبہ مقامی افراد نے تلاش کر کے حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ تریگانا ایئر کے اے ٹی آر جہاز پر عملے سمیت 54 افراد سوار تھے جن میں 44 بالغ، پانچ بچے اور عملے کے پانچ ارکان شامل تھے۔ انڈونیشیا کے پوسٹل آفس کے مطابق طیارے پر چار بیگ میں پاپوا کے دور دراز کے گاوں کےلئے 65 کروڑ روپے یعنی تقریباً پونے پانچ لاکھ امریکی ڈالر لے جائے جا رہے تھے۔ جہاز کا رابطہ سیتانی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گرینچ کے میعاری وقت کے مطابق چھ بجے منقطع ہو گیا۔ واضح رہے کہ خراب حفاظتی ریکارڈ کی وجہ سے یورپی یونین نے تریگانا ایئر پر 2007ءسے پابندی عائد کر رکھی ہے۔