Monday, September 16, 2024

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں مسافر بس کھائی میں گرگئی،27افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں مسافر بس کھائی میں گرگئی،27افراد ہلاک
February 11, 2018

جکارتہ ( 92 نیوز ) انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں سیاحوں سے بھری بس دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی جونہی بس سوبانگ کے علاقے پہنچی تو وہ  بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 27 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ اس دوران  بس نے ایک موٹر سائیکل کو بھی ٹکر ماری  ۔ دوسری جانب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک  ہے ۔

 اطلاع ملنے پر  ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا  جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔