Sunday, May 5, 2024

انڈونیشیا کے سینابنگ آتش فشاں نے گرم راکھ اگلنا شروع کر دی، چھے دیہات خالی کرا لیے گئے

انڈونیشیا کے سینابنگ آتش فشاں نے گرم راکھ اگلنا شروع کر دی، چھے دیہات خالی کرا لیے گئے
June 16, 2015
انڈونیشیا (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے سینابنگ آتش فشاں کا غصہ ٹھنڈا ہی نہیں ہو رہا۔ آتش فشاں نے مزید گرم راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے دھانے سے راکھ نکل رہی ہے جو پہلے سے بھی زیادہ ہے۔ آتش فشاں کی موجودہ صورتحال سے ملحقہ آبادی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ آتش فشاں کی آبزرویشن سنٹر میں مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ آتش فشاں کے قریب موجود چھے دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔ ماؤنٹ سینا بنگ آتش فشاں انڈونیشیا کے ایک سو تیس متحرک آتش فشاؤں میں سے ایک ہے اور یہ ایسے مقام پر واقع ہے جس کو آتش فشاؤں کی وجہ سے آگ کا دائرہ کہا جاتا ہے۔ دو ہزار چودہ میں بھی ماؤنٹ سینابنگ آتش فشاں کے بپھر جانے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔