Sunday, September 8, 2024

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد بم دھماکے‘ 7 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد بم دھماکے‘ 7 افراد ہلاک
January 14, 2016
جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔ اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب متعدد دھماکے‘ تین اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چودہ تھی‘ صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بم دھماکے شاپنگ سنٹر سرینہ مال کے سامنے ہوئے جبکہ اقوام متحدہ کا دفتر بھی کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے اور غیرملکی کیفے بھی اسی علاقے میں موجود ہے۔ انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق حملے میں تین خودکش حملہ آور سمیت چودہ افراد شامل تھے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے چار مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کردیا ہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ شہریوں کو دھماکوں کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کئی مقامات پر دھماکے کئے ہیں جہاں پاکستان اور ترکی کا سفارتخانہ بھی موجود ہے۔