Thursday, April 18, 2024

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے نذدیک

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے نذدیک
November 27, 2017

بالی ( 92 نیوز ) انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے بالی کو آتش فشاں کے دہانے سے نکلنے والی راکھ اور لاوا نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ دھوئیں کے انتہائی گہرے بادلوں کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بحال نہ ہوسکا ۔ حکام نے خطرے کا لیول بڑھادیا۔۔
موج مستی اور زندگی سے بھرپور انڈونیشیا کے مشہور جزیرے بالی کا مائونٹ اگونگ آتش فشاں پوری طرح بپھرا ہوا ہے ۔ایک ہفتے کے دوران دوسری بار لاوا اگلنے والے آتش فشاں نے ڈینجر زون قرار دیے جانے والے 10 کلومیٹر کے رقبے میں آنے والی ہر چیز کو راکھ کی چادر اوڑھادی ہے ۔
آتش فشاں کے دہانے سے بہنے والے لاوا اور راکھ نے پہاڑ کے دامن میں بہتے دریا کے پانی کو بھی گدلا کردیا ہے ۔ حکام نے 4 درجے کے انتہائی خطرے کی وارننگ جاری کرتےہوئے ہزاروں مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے ۔
فلائٹ آپریشن منسوخ ہونے کی وجہ سے بالی کی سیر کو آنے والے غیر ملکی سیاح دو دن سے جزیرے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ خراب موسم کی وجہ سے بالی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے ۔ جس سے 5 سو سے زائد فلائٹس منسوخ ہوچکی ہیں ۔ 9 ہزار 8آٹھ سو میٹر بلند آتش فشاں نے آخری دفعہ 1963 میں لاوا اور راکھ اگلی تھی جس سے ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے ۔