Friday, April 19, 2024

انڈونیشیا کے الیکشن ، صدر وڈوڈو کامیاب قرار

انڈونیشیا کے الیکشن ، صدر وڈوڈو کامیاب قرار
May 21, 2019
جکارتہ ( 92 نیوز) انڈونیشیا کے الیکشن کمیشن نے 17 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، الیکشن کمیشن نے موجودہ صدر وڈوڈو کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی ایجنسی  کے مطابق انڈونیشیا کے الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صدر جوکو وڈوڈو نے انتخابات میں 55.5 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار ریٹائرڈ جنرل پرابوو سُبیانتو نے 44.5 فیصدد ووٹ حاصل کیے۔ سُبیانتو کو دوسری دفعہ شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ 2014 میں ہونے والے انتخابات میں بھی امیدوار تھے۔ حزب اختلاف کے پاس انتخابات کو آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے صرف 72 گھنٹے ہیں۔