Thursday, April 25, 2024

انڈونیشیا کی فضائیہ کا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کرتباہ، 116افراد ہلاک

انڈونیشیا کی فضائیہ کا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کرتباہ، 116افراد ہلاک
June 30, 2015
میڈن(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں مال بردار فوجی طیارہ شمالی جزیرے سماٹرا کی شہری آبادی  میں گر کر تباہ ہوگیاحادثے کے نتیجے میں ایک سو سولہ افرادہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ میڈن شہر میں پیش آیا جہاں چار انجن والا ہرکیولیس طیارہ  شہری آبادی میں جاگرا ،طیارہ ایک  ہوٹل اور دو رہائشی مکانوں پر گرا  ،حکام کے مطابق طیارے میں پائلٹ سمیت  ایک سو تیرہ افراد  سوار تھے۔ انڈونیشیا کی فضائیہ کے سربراہ اگوس سپریاٹنا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بتایا  کہ جہاز میں سوار افراد میں سے کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ماضی میں بھی فوجی مال بردار طیاروں کے گرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں متعدد افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔