Saturday, April 20, 2024

انڈونیشیا کو بدترین سیلاب کا سامنا‘ 26 افراد ہلاک‘ 19 لاپتہ‘ کئی املاک تباہ

انڈونیشیا کو بدترین سیلاب کا سامنا‘ 26 افراد ہلاک‘ 19 لاپتہ‘ کئی املاک تباہ
September 22, 2016
جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے مغربی صوبے جاوا میں 26 افراد ہلاک اور بڑے پیمانے پر املاک تباہ ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کو ان دنوں سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔ سیلاب سے سب سے مغربی صوبہ جاوا متاثر ہوا ہے جہاں اگرچہ سیلابی پانی اترنے لگا ہے لیکن صورتحال اب بھی انتہائی خراب ہے۔ صوبے بھر میں اب بھی کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ضلع گروت میں ہوا جہاں 16 افراد ہلاک ہوئے جن میں آٹھ ماہ کے شیرخوار سمیت پانچ بچے اور سات خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 19 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے کے ایک ہزار دیہات کے لوگوں کو ریسکیو کر کے فوجی بیرکوں اور خیمہ بستیوں میں رکھا گیا ہے۔