Saturday, May 11, 2024

انڈونیشیا : نشے میں دھت پائلٹ جہاز اڑانے پہنچ گیا

انڈونیشیا : نشے میں دھت پائلٹ جہاز اڑانے پہنچ گیا
January 1, 2017

 جکارتہ (ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں ایک پائلٹ  نشے میں دھت ہوکر جہاز اڑانے آ گیا  انتظامیہ نے فوری کارروائی کرکے پائلٹ کو معطل کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق سی سی ٹی وی  فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  انڈونیشیا کے سورابیا ایئرپورٹ پر پائلٹ شراب کے نشے میں دھت ہو کر جہاز اڑانے کیلئے آرہا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ پائلٹ بری طرح لڑکھڑا رہا ہے وہ دو مرتبہ گرتے ہوئے بھی بچتا ہے اور سکیورٹی اہلکار اسے بار بار سنبھال رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں پائلٹ کی حالت دیکھ کرانتظامیہ حرکت میں آئی  اورپائلٹ کو جہاز اڑانے سے روک دیا۔