Tuesday, April 23, 2024

انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، چار افراد ہلاک

انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، چار افراد ہلاک
September 26, 2019
 جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ انڈونیشیا کا جزیرہ مالوکو علی الصبح خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا۔ زمین کی انگڑائی نے ہر شے کو تہس نہس کر ڈالا۔ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں۔ زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جزیرے کے دارالحکومت امبون کے قریب اٹھارہ اعشاریہ دو کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بھی امبون کو پہنچا ہے جہاں واقع اسلامی یونیورسٹی کی عمارت تباہ ہو گئی ہے۔ شہر میں موجود اسپتالوں کو بھی خالی کرلیا گیا۔ مریضوں کو کھلے آسمان تلے طبی امداد دی جارہی ہے۔ جزیرہ مالوکو میں گذشتہ برس بھی ستمبر میں سات اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں چار ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے۔