Friday, April 19, 2024

انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ،دو افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ،دو افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی
December 16, 2017

جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلہ سے دو افراد ہلاک اور متعدد گھر تباہ ہوگئے۔

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق جزیرہ جاوا میں آنے والے زلزلے کی گہرائی بانوے کلومیٹر اور مرکز جنوب مغرب سے باون کلومیٹر دور تھا، زلزلے سے کئی مکانات تباہ  ہوگئے۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ  ایجنسی کے مطابق اب تک ستر افراد کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے ، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا، زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔