Friday, April 26, 2024

انڈونیشیا میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ، 26افراد ہلاک

انڈونیشیا میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ، 26افراد ہلاک
December 24, 2019
جکارتہ ( 92 نیوز) انڈونیشیا میں مسافر بس کھائی میں جاگری،  26 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سماٹرا میں پیش آیا جب کہ زخمیوں کی تعداد 14 بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مسافر بس کی بریک فیل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ توازن نہ رکھتے ہوئے سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر نیچے کھائی میں جاگری۔ حادثے میں کچھ افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مسافروں کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے جبکہ امدادی کارروائیوں کو سلسلہ جاری ہیں۔