Monday, September 16, 2024

انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقار علی کو قونصلر رسائی مل گئی

انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقار علی کو قونصلر رسائی مل گئی
August 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)انڈونیشیا  میں قید پاکستانی  ذوالفقار علی کو قو نصلر رسائی مل گئی، جکارتہ میں پاکستانی قو نصلر  کی  ذولفقار علی  سے  4 گھنٹے  طویل ملاقات ہوئی ، ذوالفقار  علی کے وکیل  انڈونیشیا کی  عدالت میں نظر  ثانی  کی  اپیل  دائر کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے سفارتی ذرائع نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا ہے کہ  انڈونیشیا  میں قید پاکستانی  ذوالفقار علی کو قو نصلر رسائی مل گئی ہے، جکارتہ میں پاکستانی  سفار ت خانے کے قو نصلر  نے ذوالفقار علی  سے  4 گھنٹے  طویل ملاقات کی ہے، ملاقات  میں  ذوالفقار علی کے  اہلخانہ  بھی شامل  تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے انڈونیشیا  کے  اٹارنی جنرل سے  بھی رابطہ کیا ہے، انڈونیشیا میں قید پاکستانی  ذوالفقار علی کے وکیل جلد انڈونیشیا کی عدالت میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرینگے ۔ پاکستانی  ذوالفقار علی کوسمگلنگ کے کیس میں انڈو ونیشیا کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی تاہم پاکستانی سفارت خانے اور حکومت کی کوششوں کے باعث  چند روز قبل ذولفقار علی کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔