Thursday, April 25, 2024

انڈونیشیا میں قدرتی آفات سے ہونیوالی ہلاکتوں کی چھان بین جاری

انڈونیشیا میں قدرتی آفات سے ہونیوالی ہلاکتوں کی چھان بین جاری
October 6, 2018
جکارتہ (92 نیوز)انڈونیشیا میں پے در پے آنے والی قدرتی آفتوں سے ہلاک ہونے والوں کی چھان بین کی جارہی ہے، زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد ایک 1549ہوگئی، سب سے زیادہ متاثر شہر پالو ہوا جبکہ سولاویسی کا ہنستا بستا جزیرہ بھی صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ انڈونیشیا میں آنے والی قدرتی آفات کو ایک ہفتہ گزرگیا،زمین کی لرزش اور سونامی کی بلند و بالا لہروں نے ہنستے بستے جزیرہ سالویسی کو صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر پالو ہوا جہاں 2400 عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں،قدرتی آفات میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار چھ سو انچالیس تک جاپہنچی ہیں، امدادی کاموں میں سست روی کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں غیر ملکی امداد پہنچنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، اب تک امریکا اور برطانیہ سمیت گیارہ ملکوں کے بیس ہوائی جہاز انڈونیشیا پہنچ چکے ہیں ۔