Sunday, May 19, 2024

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتیں 26 ہو گئیں

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتیں 26 ہو گئیں
January 24, 2019
 جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں 26 ہو گئیں اور چوبیس افراد لاپتہ ہیں۔ انڈونیشین جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف واقعات میں 24 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو اور سرچ حکام کی کوششیں جاری ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں سے 3 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔