Saturday, May 18, 2024

انڈونیشیا میں سونامی سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 281 ہو گئی

انڈونیشیا میں سونامی  سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 281 ہو گئی
December 24, 2018
جکارتہ ( 92 نیوز) انڈونیشیا ایک مرتبہ پھر قدرتی آفت کی زد میں آگیا، سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 281 ہوگئی ۔1116افراد زخمی  اور 57 افراد لاپتہ ہیں   جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایک اور سونامی وارننگ جاری کردی گئی ۔ انڈونیشیا میں 14 سال بعد آنے والا خوفناک سونامی نے تباہی کی نئی داستانیں رقم کردیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مزید سونامی آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ چھے سے دس فٹ اونچی لہروں نے آبنائے سندا میں واقع پینڈگ لانگ،سیرانگ اور جنوبی لمپونگ میں تباہی مچادی،ہزاروں گاڑیاں،گھر اور مکانات بپھری لہروں نے نگل لئے ۔ آتش فشاں انک کراکا ٹاؤ پھٹنے کے سبب زیر سمندر مٹی کا تودہ گرنے سے سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں  جبکہ مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے  وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی تھی۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے ، صدر ویدودو نے  بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔