Thursday, April 18, 2024

انڈونیشیا میں ایک ایسا بھی جزیرہ ہے جہاں بڑی تعداد میں ڈریگنز موجود ہیں

انڈونیشیا میں ایک ایسا بھی جزیرہ ہے جہاں بڑی تعداد میں ڈریگنز موجود ہیں
July 24, 2019
جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا میں ایک ایسا بھی جزیرہ ہے جہاں بڑی تعداد میں ڈریگنز موجود ہیں اور حکومت اس جزیرے سے انسانوں کو نکال کر صرف اور صرف ڈریگنز کے قیام کیلئے مختص کرنا چاہتی ہے۔ انڈونیشیا کے کوموڈو جزیرے پرموجود ڈریگنز دنیا کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہاں موجود دنیا کی سب سے بڑی چھپکلیاں اپنے نوکیلےدانتوں اور زہریلے ڈنگ کی وجہ سے مشہور ہیں اور مشرقی انڈونیشیا کے چھوٹے سے خطے میں پائی جاتی ہیں۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد جوق درجوق ان کو دیکھنے آتی ہے جبکہ ان چھپکلیوں سے متاثر ہو کر متعدد ڈراؤنی فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔ حکام چاہتے ہیں کہ اس جزیرے سے لوگوں کو نکال دینا چاہئے۔ انڈونیشیا میں اس علاقے کے گورنر وکٹر بنگٹیلو لیسکوڈاٹ کا کہنا ہے اس جزیرے کو کوموڈو جزیرہ کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کو صرف کوموڈو ڈریگنز کے لیے وقف ہونا چاہیے نہ کہ انسانوں کے لیے۔