Friday, April 19, 2024

انڈونیشیا ،مسافرطیارہ سمندر میں گرکرتباہ،189افرادسوار تھے،6 لاشیں نکال لیں

انڈونیشیا ،مسافرطیارہ سمندر میں گرکرتباہ،189افرادسوار تھے،6 لاشیں نکال لیں
October 29, 2018
جکارتہ ( 92 نیوز)انڈونیشیامیں نجی ائیر لائن کا طیارہ سمندرمیں گر کر تباہ ہوگیا، تین بچوں اور عملے کے افراد سمیت کل  189افراد طیارے میں سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے  اب تک چھ لاشیں نکال لیں ۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 30منٹ پر پیش آیا، مسافروں میں ایک نو عمر اور دو نومولود بچے بھی شامل تھے ۔ سرچ آپریشن کے دوران تباہ شدہ طیارہ اور مسافروں کے موبائل فون اور دیگر اشیاء ملی ہیں۔ ائیرلائن کاکہناہےکہ انہیں تباہ ہونیوالے طیارے سے متعلق شکایت بھی موصول ہوئی تھی جسے اڑان بھرنے سے قبل ٹھیک کردیاگیاتھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق  ٹیک آف کے تیرہ منٹ بعد طیارے کا کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔