Thursday, May 2, 2024

انڈونیشیا: مال بردار فوجی طیارہ گرنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 141 ہو گئی

انڈونیشیا: مال بردار فوجی طیارہ گرنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 141 ہو گئی
July 1, 2015
جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں مال بردار فوجی طیارہ کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 141 ہو گئی۔ طیارے میں عملے کے 12 اور 101مسافر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں مال بردار فوجی طیارہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو اکتالیس ہوگئی۔ حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے بارہ اور ایک سو ایک مسافر سوار تھے۔ پرواز کے فوراً بعد پائلٹ کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس لینڈنگ کرنے کیلئے کہا گیا تھا مگر طیارہ پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر جا کر ہی تباہ ہو گیا اور رہائشی آبادی میں ہوٹل پر جا گرا۔ انڈونیشیا کی فضائیہ کے سربراہ اگوس سپریاٹنا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ علاقے میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈونیشیا میں ماضی میں بھی فوجی مال بردار طیاروں کے گرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں متعدد افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔