Saturday, May 11, 2024

انڈونیشیا : سیاحوں کی کشتی میں آگ لگنے سے  23 افراد ہلاک

انڈونیشیا : سیاحوں کی کشتی میں آگ لگنے سے  23 افراد ہلاک
January 1, 2017

 جکارتہ (ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں سیاحوں کی کشتی میں آگ لگنے سے 23افراد ہلاک  اور17سے زائد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق کشتی  سیاحوں کو لے کر دارالحکومت جکارتہ  کے شمال میں واقع تے دونگ جزیرے پر جارہی تھی کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر آگ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ انڈونیشین حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مقامی افراد شامل ہیں ۔