Friday, March 29, 2024

انڈونیشیا : سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سمارٹ فون ٹیکنالوجی کا استعمال

انڈونیشیا : سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سمارٹ فون ٹیکنالوجی کا استعمال
December 27, 2015
جکارتا (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں فنکار برادری نے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جکارتا میں انڈونیشین فنکاروں نے اپنی معیشت کی بہتری کےلئے سیاحوں کو متوجہ کرنے کےلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح ان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ ایسے آرٹ ورک کو لوگ پسند کریں گے اور ان کی طرف متوجہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ ورک کو سمجھنے کےلئے سمارٹ فون ان کو مدد دے سکتا ہے اور وہ انڈونیشیا کو اپنے ہاتھوں میں دیکھ سکیں گے۔