Friday, May 17, 2024

انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کر کے غربیوں پر بوجھ بڑھایا گیا ، بلاول بھٹو

انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کر کے غربیوں پر بوجھ بڑھایا گیا ، بلاول بھٹو
November 4, 2020
استور (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کر کے غربیوں پر بوجھ بڑھایا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی نے بزرگوں کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا ۔ موجودہ حکومت بی آئی ایس پی میں کٹوٹی کر رہی ہے ۔ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد لوگوں سے روزگار چھینا جارہا ہے ۔ پاکستان تاریخی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کر رہا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بے زمین کسانوں میں زمین تقسیم کر کے ان کو زمین کا مالک بنایا، ویسے ہی ہم گلگت بلتستان کی عوام کو حق ملکیت دے کر گلگت بلتستان کی زمینوں کا مالک بنائیں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام کا مطالبہ جمہوری، آئینی اور انسانی حقوق ہیں۔ جیسے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو یہ حقوق دلوائے آئندہ بھی صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی دلوا سکتی ہے۔