Monday, May 6, 2024

انڈس ہائی وے پر ٹرک کی رکشہ کو ٹکر ، تین افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر ٹرک کی رکشہ کو ٹکر ، تین افراد جاں بحق
November 12, 2019
شکار پور ( 92 نیوز) شکار پورمیں  خانپور انڈس ہائی وے  پر ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق  جب کہ 2زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ شکار پور میں انڈس ہائی وے کلر کوٹ کے مقام پر ٹرک نے چنگچی رکشہ کو ٹکر ماری  ،  پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افرا دکا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا   جن میں ماں ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر  دیا گیا ہے جب کہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا۔